میونسپل کمیٹی جہلم میں چیئرمین اور وائس چیئرمین گروپ میں اختلافات شدت اختیار گئے

0

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم میں چیئرمین اور وائس چیئرمین گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، وائس چیئرمین کے دفتر پر مبینہ قبضہ، لڑائی کا خدشہ، چیئرمین گروپ نے وائس چیئرمین کے دفتر کو تالا لگا دیا، وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین نے تھانہ سول لائن میں درخواست دے دی۔

وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین نے کہا چیئرمین مرزا راشد گروپ نے گزشتہ ماہ کا جعلی استعفیٰ تیار کر کے جعلی اور خود ساختہ اجلاس کیا، اجلاس کی کارروائی جعلسازی پر مبنی ہے، چیئرمین مرزا راشد نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے جعلی استعفیٰ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کو بھیجو ایا،قانونی کارروائی کروں گا۔

کونسلر چوہدری نعیم الرحمن،چوہدری مالک،راجہ تصور،اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ میونسپل آفیسر فنانس سرفراز خان،کلرک قیوم بھٹہ اور چیئرمین مرزا راشد کی ملی بھگت سے اجلاس کی جعلی کارروائی اور وائس چیئرمین کا جعلی استعفیٰ تیار کیا گیا ہم چوہدری مقبول کے ساتھ ہیں قانونی کارروائی ہو گی۔

کونسلر ملک انعام نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین نے استعفیٰ دیا جو منظور ہوا جسکے بعد تالا تبدیل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چیئرمین کی طرف سے بھیجا گیا استعفیٰ موصول ہوا اگر استعفیٰ جعلی ہے تو وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین ہمیں درخواست دیں وہ منظور نہیں ہو گا اگر جعلی ہے تو انہیں مقدمہ درج کروانے کا اختیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.