کھیوڑہ نمک کی کان دنیا میں پاکستان کی پہچان، سیاحت ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

کھیوڑہ: محمد سیف انورجپہ نے کہا کہ کھیوڑہ نمک کی کان کی وجہ سے پوری دنیامیں مشہو رہے ، یہ علاقہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنتاہے اور سالانہ لاکھوں سیاح نمک کی کان دیکھنے آتے ہیں، فروغ سیاحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم نے کھیوڑہ نمک کی کان کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیے ۔ اس موقع پر اے سی گوہر وزیر، چوہدری فیصل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم، ڈی او انفارمیشن اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے ۔

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے للِہ تا کھیوڑہ کارپٹ روڈ جلد تعمیر کی جائے گی، 11 کلومیٹر سڑک کی تعمیر سے سیاحوں کی مشکلات میں کمی ہو سکی گی، سیاحوں کے لئے کھیوڑہ میں معیاری اور سستی کافی شاپ و کینٹین نمک سے بنائی جائیگی جو سیاحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، نمک کی کان میں سیر کروانے کے لئے ڈبل ٹریک پر کام کیا جائیگا ، شٹل سروس مزید خوبصورت بنا کر سیاحوں کو راغب کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ یہاں کثیرتعداد غیر ملکی سیاحوں کی بھی ہوتی ہے ۔ مگر اس علاقہ کی محرومی بھی کسی ڈھکی چھپی نہیں ہفتہ وار انتظامی دورے، کھلی کچہری ، متحرک ٹیم کی صورت میں اس علاقے میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہو سکیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.