اہم خبریں

سنت ابراہیم کی پیروی، عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

جہلم: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلع بھر میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے۔ فرزندان اسلام نے مسلم امہ خصوصی فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات میں امتِ مسلمہ کی سلامتی ، خوش حالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ملک کے مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں اب بھی کئی بیوپاری اپنے جانوروں کے لئے خریداروں کے انتظار میں ہیں۔ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے ملک بھر میں شہری نمازعید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی جارہے ہیں جس کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی رش ہے۔

قربانی کے بعد ضلع بھر میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ کئی شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے کام میں سستی دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close