جہلمویڈیوزاہم خبریں

جہلم پولیس نے انوکھا چور گرفتار کر لیا

جہلم: شادی ہالوں میں داخل ہو کر ڈرون کیمرے چوری کرنے والے چور کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف متعدد اضلاع کے تھانوں میں ڈرون کیمرے چوری کرنے کے مقدمات درج تھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ نجی میرج ہال سے ڈرون کیمرہ چوری کرنے والے چور کو جہلم پولیس نے جدید سائنٹفک انداز میں تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے گرفت میں لے لیا۔
ملزم طارق محمود گوجرانوالہ کا رہائشی ہے جس کاکام شادی کی تقریبوں میں داخل ہو کر کیمرہ مینز کے ڈرون کیمرے چوری کرکے رفوچکر ہو جاتا تھا جس پر پنجاب کے متعدد اضلاع سے ڈرون کیمرے چوری کرنے کے مقدمات در ج کئے گئے تھے۔

میرج ہال میں نصب سی سی ٹی وی میں بننے والی ویڈیوں میں ملزم طارق نے منہ پر ماسک لگائے جہلم کے نجی شادی ہال میں داخل ہوکر پہلے شادی کی تقریب میں کھانا کھایا اور بعد میں موقع ملنے پر کیمرہ مین کا ڈرون کیمرہ لے کر فرار ہو گیا جس کی اطلاع کالا گجراں پولیس چوکی دی گئی۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے ڈرون کیمرہ برآمد کروا لیا ۔ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے چوری کے اندھے کیس کا سراغ لگانے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button