سوہاوہ

نور پور سیداں سوہاوہ میں عظیم الشان محفل ذکر اہلبیت کانفرنس کا انعقاد

سوہاوہ (سلطان رضوی) جامع مسجد علی النوران خانقاہ نورانیہ نور پور سیداں سوہاوہ میں عظیم الشان ذکر اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت علی شاہ اور صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل حسین کاظمی نے کی۔

سید عطا اللہ شاہ بخاری نے آذان سے آذان تک موضع پر خطاب فرمایا اور شان اہلبیت بیان فرمائی۔ سید شوکت علی شاہ نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور حاجی بابا نوران شاہ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا حاجی بابا اہلبیت کے چمن کے پھول تھے انکی زندگی کا کوئی لمحہ سنت رسول ﷺسے خالی نہیں تھا، اہلبیت کی محبت ہمارا اثاثہ ہے ، ایسی محافل ہمارے ایمان کو تقویت دیتی ہیں اوراب اس روایت کو زندہ رکھتے ہوئے ہر سال ماہ میلاد اور ماہ محرم میں دربار حاجی بابا نوران شاہ پر ایسی محافل کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

اس موقع پر علامہ سید عبدالوحید شاہ کاظمی علامہ مفتی عصمت اللہ سیالوی عمیر رضا عطاری سینئر وکیل سید شجاعت کاظمی سمیت کثیر تعداد میں سادات عظام اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button