ضمنی الیکشن حلقہ پی پی27؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فواد چوہدری اور سرور خان کو نوٹس جاری

0

جہلم: قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

دونوں وفاقی وزرا کو نوٹس الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 27 خورشید عالم نے جاری کیے ہیں۔

یہ خبر بھی پرھیں: ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کو حساب دینا ہوگا۔ فواد چوہدری

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور غلام سرور نے حلقہ پی پی 27 میں ترقیاتی کاموں کا اعلان اور افتتاح کیا ہے جبکہ یہاں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے اعلان اور افتتاح کے ذریعے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شہبازشریف کی گرفتاری احتساب کی طرف اہم قدم ہے، مزید بڑی گرفتاریاں ہونگی۔ فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران کوئی وزیر، سرکاری عہدہ دار یا منتخب نمائندہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

دونوں وفاقی وزرا کو نو اکتوبر کو صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سیکرٹری صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.