جہلمپنڈدادنخان

پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، سڑک کنارے ملنے والا بیگ شہری کے گھر پہنچا دیا

جہلم/پنڈدادنخان: ضلع جہلم پولیس کے کانسٹیبل نے معاشرے کے لئے عمدہ مثال قائم کر دی، سڑک کنارے ملنے والا بیگ شہری کے گھر پہنچا دیا، ڈی پی او کی جانب سے بھی کانسٹیبل کو خیر مقدمی اور انعامات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے شیر جوان نے ایمانداری کی مثال قائم کر کے ساری فورس کے لیے پیغام چھوڑ دیا ۔
تھانہ پنڈدادنخان کے پولیس کانسٹیبل نوشیروان کو سڑک پر نامعلوم شخص کا بیگ ملا جس میں ہزاروں روپے، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور ضروری دستاویزات تھی۔
کانسٹیبل نوشیروان نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شہری کا گھر ڈھونڈ کر اسکی گمشدہ بیگ پہنچا دیا جس پر شہری کی انکھوں میں آنسو آگے۔
اس موقع پر شہری کا کہنا ہے کہ جو ہمارے دلوں میں پولیس کے لیے منفی خیالات ہوتے تھے وہ اس ایماندار پولیس کانسٹیبل نے ختم کر دی۔
شہری نے دعا دی کہ کاش ہر پاکستانی نوشیروان کی طرح ہو جو نہ صرف اپنی پولیس فورس کا بلکہ اپنے ملک کا نام روشن کرے۔
اس ایمانداری کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او جہلم سید عماد عابد بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
ڈی پی اوجہلم نے ایمانداری کا جذبہ دیکھانے والے پولیس کانسٹیبل کو نہ صرف نقد انعام سے نوازا بلکہ اس کو CC_111 سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا اور شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button