جہلم

عالمی یوم اساتذہ؛ اساتذہ تنظیموں کا اساتذہ کے وقار کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

جہلم:5اکتوبر عالمی یوم اساتذہ کے موقع پراساتذہ اور اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے اساتذہ کے وقار کی بحالی کے لیے عملی اقدامت اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں چودھری راشد محمود،محمد اشفاق حیدر، وحید حیدر،امجد فاروق گوندل،افضال محمود،کامران یوسف،منظور حسین کے علاوہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبہ کے مطلوبہ اہداف حاصل نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ تعلیمی نظام میں استاد کو اہمیت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کوسزا دینے کے خلاف تو کئی اقدات اٹھائے جارہے ہیں لیکن اساتذہ کو معمولی معمولی غلطیوں پرمختلف سزائیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ نہ صرف مایوسی کا شکار ہورہے ہیں بلکہ قابل اساتذہ اس وجہ سے شعبہ تدریس کو چھوڑ کر بھی جارہے ہیں جو کسی بھی صورت میں تعلیمی نظام کے لیے خوش آئند اقدام نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے حالیہ بیان کی بھی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اگر صوبائی وزیر تعلیم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تبدیلی کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو انھیں اساتذہ کے متعلق ایسے بیانات دینے کے بجائے اساتذہ کو عملی طور پر عزت دینا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button