سوہاوہاہم خبریں

ممبر پنجاب اسمبلی سبرینہ جاوید کا ڈومیلی ہیلتھ سنٹر اورڈگری کالج رسولپور کا دورہ

سوہاوہ: سبرینہ جاوید ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف نے اچانک تحصیل سوہاوہ ڈومیلی شہر کا دورہ کیا،رورل ہیلتھ سنٹرڈومیلی، ڈگری کالج رسولپورمیں جاکرانتظامات کا جائزہ لیا،مریضوں سے عیادت کی،اے سی سوہاوہ طارق بسرا سے بھی رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سبرینہ جاوید ایم پی اے نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں ایمبولینس ایک نہیں دو ہونی چاہیے،گائنی کا بہت بڑا مسئلہ ہے ،آج کل دل کی بیماری بہت زیادہ ہوگئی،تو ہمارہ علاقہ بہت پیچھے ہے، ایمبولنس اورجدید ترین مشینری اور ڈاکٹروں میں اضافہ ہوتو اس علاقے کی قریب عوام مفید ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں جا کر بہت مایوسی ہوئی،پوری کالج میں صرف چھ ٹیچرز ہیں،یہ کیسے رزلٹ دیں گے۔جب سے کالج یہاں بنا کسی نے دورہ نہیں کیا ،انکا کروڑوں میں بجٹ آتا ہے، راجہ یاسر سے گزارش ہے کہ آپ یہاں کا بھی دورہ کریں اور یہاں کے کالج کے مسائل پربھی توجہ دیں،جب تک سٹاف پورا نہیں ہوگا،تو آنے والے ہماری نسلیں اور یوتھ کو مایوس ہی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button