سوہاوہ

سوہاوہ کے نواحی علاقہ پھڈیال میں مٹی کا تودا ہٹا کر راستہ کھول دیا گیا

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے نواحی علاقہ پھڈیال میں گرنے والے مٹی کے تودے کو ہٹوا کر چھ دیہاتوں کو جانے والے واحد راستہ کھلوا دیا،اہلیان علاقہ کااظہار تشکر۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار سال سے اس راستے پر مٹی کا تودا گرا ہوا تھا جس کے متعلق اہلیان علاقہ نے متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

گزشتہ روز مٹی کا ایک اور بڑا تودا گرنے سے راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا جس کی خبر جہلم اپڈیٹس نے شائع کی تو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں مٹی کا تودا ہٹوایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button