ڈومیلی میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا

0

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم موقع سے فرار ،مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی حدود چنہوٹ پنڈوری میں شوہر غلام رسول نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بیوی 3بچوں کی ماں 38سالہ ثریا بی بی کو قتل کر دیا اور ملزم موقع پر فرار ہو گیا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی راجہ منیب اور سب انسپکٹر قمر سلطان اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دیا ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.