پنڈدادنخان جہلم روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گیا، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان جہلم روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر سامنے کھڑے رکشہ سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق، حادثہ آر ایچ سی ہسپتال جلاپورشریف کے سامنے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ پر آر ایچ سی ہسپتال جلاپورشریف کے سامنے تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر سامنے کھڑے ہوئے رکشے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں بیس سالہ شہزاد علی ولد طارق جاوید ساکن ڈھیری پیراں شدید زخمی ہوگیا۔

نوجوان کو مقامی دکانداروں نے فوراً آر ایچ سی ہسپتال جلاپورشریف منتقل کیا جہاں پر خون زیادہ بہہ جانے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

نوجوان کی موت گلہ کٹ جانے کے سبب ہوئی جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم لواحقین کی جانب سے حادثہ اتفاقیہ ہونے کے بابت تحریری بیان کے بعد پولیس تھانہ جلاپورشریف نے نوجوان کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.