قلعہ روہتاس میں گردوارہ سری چوا صاحب سکھ یاتریوں کے لئے کھول دیا گیا

0

جہلم/ دینہ: قلعہ روہتاس کے پہلو میں سکھوں کے روحانی پیشواء باباگورونانک صاحب جی کے تاریخی گوردوارے سری چواء صاحب کی تزئین و آرائش اور مرمت کے کاموں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سکھ یاتریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پندرویں صدی میں سکھوں کے روحانی پیشواء بابا گرونانک نے جہلم کے علاقہ روہتاس کے مقام پر چلہ کاٹا جہاں پانی کا چشمہ پھوٹا، قلعہ روہتاس کے طلاقی دروازے کے بیرونی طرف رنجیت سنگھ کے دور حکومت میں گوردوارا سری چواء صاحب قائم ہوا یہ تاریخی گوردوارا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خستہ حالی کا شکار ہو گیا ۔

پاکستان سکھ گوردوارا پربندھک کمیٹی اور پاکستانی نانک نام لیوا سنگت کے مطالبے پر حکومت پاکستان نے اس تاریخی گوردوارے کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کروایا جسکا افتتاح متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر عامر احمد نے کیا ۔

قلعہ روہتاس کے پہلو میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس،پاکستان سکھ گوردوارا پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار پتونک سنگھ سمیت ملک بھر سے سکھ یاتریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں شریک سکھ یاتریوں نے تاریخی گوردوارے کی مرمت و تزین و آرائش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان سکھ گوردوارا پربندھک کمیٹی اور پاکستانی نانک نام لیوا سنگت کے عہدہ داران نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس کو چادر اور تلوار کے تحائف پیش کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.