ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ نوجوان منی ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ نوجوان منی ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق، لاش مقامی افراد نے ڈیم سے نکال لی۔ نوجوان راولپنڈی سے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا، نمازجنازہ آبائی گاؤں کلرہ میں اداکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں کلرہ شریف میں راولپنڈی سے آبائی گاؤں میں عید منانے کیلئے آنے والا 15 سالہ نوجوان منی ڈیم میں ڈوب گیا، اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ لاش کی تلاش شروع کی۔

کچھ گھنٹوں بعد مقامی افراد نے لاش کو نکال کر رورل ہیلتھ سنٹرڈومیلی منتقل کیاگیا، جب میت گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا، والدہ پر غشی کے دورے ہرآنکھ اشکبار تھی۔

نوجوان کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں آکسیجن والا سسٹم نہیں، اگر بروقت آکسیجن لگایاجاتا تو یہ بچہ بچ بھی سکتا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور مقامی ایم پی اے و ایم این اے سے کہ یہاں آکسیجن والا سسٹم مہیا کیاجائے تا کہ ایسے مریضوں کی جان بچ سکے۔

نوجوان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں کلرہ میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ کی سیاسی وسماجی کاروباری، مذہبی شخصیات سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button