جہلم
مسٹر جہلم، جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ کے مقابلے 9 مارچ کو منعقد ہونگے

جہلم: مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم ، مسٹر کالجیٹ کے مقابلے 9مارچ بروز جمعہ سپورٹس جمنیز یم میں منعقد ہوں گے۔ مہمانان خصوصی ڈی سی جہلم اور سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ ہوں گے ۔
مسٹر ساوتھ ایشیا ، مسٹر پاکستان ، مسٹر پنجاب خصوصی شرکت کریں گے۔ مقابلوں کے آغاز صبح 10بجے ہوگا جس میں ضلع بھر کے سرکاری افسران اور سماجی شخصیات، صحافی اور وکلاء حضرات بھی شرکت کریں گے۔