کھیوڑہ

پاکستان کی سالمیت کے لیے کردار ادا کرنا ہر شخص کا فرض ہے۔ ملک دانیال خان

کھیوڑہ: نوجوان نسل کو تحریک پاکستان اور اسکے مقاصد سے روشناس کرانا ضروری ہے پاکستان کی سالمیت کے لیے کردار ادا کرنا ہر شخص کا فرض ہے یوم آزادی ہمیں ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا درس دیتا ہے تمام ہم وطنوں کو اختلافات بھلا کر ملک کو باوقار بناناہے دشمنوں کی پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کھیوڑہ کے نوجوان رہنما ملک دانیال خان نے جشن آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست پاکستانی قوم کے لیے فخر کا دن ہے تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں پاکستان کی بقاء اور اس کی عزت پر ہم تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مثالی حکومت قائم کریگی ملکی ترقی و استحکام کے لیے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے قومی اثاثوں کی حفاظت اور ان کا صحیح استعمال کرنا ہمارا فرض ہے شہری مثبت سوچ کو فروغ دے کر معاشرے کی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button