جہلم

دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کھانے پینے کی مختلف دوکانوں وبیکریوں پر چھاپے، 4 دوکانیں سیل

دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، کھانے پینے کی مختلف دوکانوں ،بیکریوں پر چھاپے ،4دوکانیں سیل ،بہت بڑی مقدار میں غیر معیاری دودھ تلف ،متعدد دوکا نداروں کو وارننگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم نے تحصیل دینہ میں مختلف مقامات پر دوکانوں اور بیکریوں میں چھاپے مارے جس کے دوران چیک کی جانے والی دوکانوں اور بیکریوں میں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام پایا گیا ۔صفائی کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے ایک بیکری اور ریوڑیاں بنانے والے کارخانے کے ساتھ ساتھ دو مختلف دوکانوں کو سیل کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دودھ دہی کی دوکانوں کو بھی چیک کیا اور شہر کی اکثر دوکانوں پر غیر معیاری دودھ ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی عوام کے سامنے تلف کر دیا گیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دوکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ کوئی بھی دوکاندار بغیر گلوز اور سر پر ماسک پہنے کام نہیں کرے گا اور دوکان کے اندر صفائی میں آئندہ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

عوام الناس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کام کو سراہا اور کہا کہ اگر گورنمنٹ اسی طرح ایکشن لیتی رہے تو عوام کو مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button