ڈومیلیاہم خبریں

10 مئی کو جہلم میں تاریخی جلسہ ہوگا، عوام عمران خان کے خطاب کے انتظار میں ہے۔ راجہ یاور کمال

ڈومیلی: ایم پی اے راجہ یاورکمال نے اپنے حلقے کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ڈومیلی اور گتر میں مقامی لوگوں سے میٹنگز کی۔

گتر میٹنگ میں یونین کونسل نگیال کی پاکستان تحریک انصاف کی اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں راجہ معروف عابد سینئر رہنما بڑاگواہ، راجہ راؤف کیانی امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی نگیال، شیراز کیانی امیدوار برائے کونسلر بڑاگواہ، چوہدری برکات احمد، ندیم افضل گجر کٹاریاں، کاظم کیانی بڑاگواہ، ماسٹر ظفر کیانی سمیت دیگر شامل تھے۔

میٹنگ میں دس مئی کو جہلم میں پی ٹی آئی کے جلسہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اور مقامی قیادت کو جلسہ میں بھرپور شرکت کی ہدایات دی گئی۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کا ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ ہوگا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے، عمران خان کے خطاب کیلئے جہلم کی عوام انتظار میں ہے۔ ہم سب کو اس جلسہ میں شرکت کرنی چاہیے، امریکی غلامی سے نکلنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلز میں بڑی تعداد باہر نکلے گی، تمام یوسی کی ریلیاں ڈومیلی جمع ہوں گی وہاں میری قیادت سے قافلے کی شکل میں جہلم جلسہ میں شریک ہوں گے، سوہاوہ کاقافلہ بھی ساتھ ڈومیلی موڑ سے شامل ہوگا، جلسہ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button