جہلم

ڈھوک منور چوک تا پنجاب یونیورسٹی کیمپس بائی پاس روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم: ڈھوک منور چوک تا پنجاب یونیورسٹی کیمپس بائی پاس روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کوئی پرسان حال نہیں،جس کی وجہ سے ڈمپرز اور ٹرک روہتاس روڈ کا رخ اختیار کرتے ہیں۔

حالانکہ روہتاس روڈ پر ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بحکم ڈپٹی کمشنر صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک بند ہے،اس بائی پاس روڈ نے جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں اور کنارے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

جہلم کی عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس بائی پاس رو ڈ کی مرمت کا کام مکمل کروائیں تاکہ بھاری گاڑیوں کے لیے یہ روڈ قابل استعمال ہو سکے اور روہتاس روڈ پر ہیوی ٹریفک کا رش کم ہو ۔

انہوں نے کہا کہ کرش مشینوں سے آنے والے ڈمپرز روہتاس روڈ پر آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں اگر ڈھوک منور تا پنجاب یونیورسٹی کیمپس جی ٹی روڈ بائی پاس روڈ مرمت کر دی جائے تو حادثات میں بھی کمی آجائیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button