سوہاوہ کے نواحی علاقہ دائیوال میں بھٹہ خشت کا مالک فائرنگ سے قتل

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ دئیوال کے قریب بھٹہ خشت پر قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ بھٹہ مالک ملک ابرار حسین کو انیٹوں کے دو پتھیروںنے پستول کے فائر کر کے قتل کر دیا، وجہ عناد لین دین کے معاملات بتائی جاتی ہے ۔ مقتول ملک ابرار کی نعش پولیس نے قبضے میں لے ملاحظہ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچا دی ۔قاتل دو سگے بھائی بتائے جاتے ہیں ۔ قاتل جائے واردات سے فرار ، تعلق میاں والی سے بتایا جاتا ہے، تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دئیوال کا رہائشی ملک ابرار حسین اپنی بھٹہ خشت جو اس نے ملک پرویز نامی شخص کو ٹھیکے پر دے رکھا تھا اور بھٹہ خشت پر ملازمین کا تعلق میانوالی سے ہے ۔منگل کے روز پہلی افطاری سے کچھ ہی دیر قبل ملک ابرار حسین جو گزشتہ دنوں ہی دیار غیرسے گھر آیا تھا اور لین دین کے معاملات کے سلسلے میں اپنی بھٹہ خشت پر گیا جہاں موجود افراد سے جھگڑا شروع ہو گیا اطلاعات کے مطابق بھٹہ خشت پردو ملازمین نے پستول کے فائر کر موقع پر ملک ابرار حسین کو ڈھیر کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گئے ۔ یاد رہے کہ ملازمین کا تعلق میانوالی سے بتایا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ مقتول ملک ابرار حسین نجی ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر مہوش نذیر کے بہنوئی تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس چوکی پڑی درویزہ سے ملازمین عمران اور راحیل جائے واردات پر پہنچے اور کچھ ہی دیر بعدایس ڈی پی او تحصیل سوہاوہ آصف مسعود ہمراہ سب انسپکٹر سید مظہر حسین شاہ تھانہ سوہاوہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور نعش اپنے قبضہ میں لے لی ۔

تھا نہ انتظامیہ نے ملک ابرار حسین کی نعش کو فوری طور پر قبضہ میں لے کر ملاحظہ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچا دیا ۔ملاحظہ کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ زیر دفعہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی نامزد شدہ ملزمان میں سے ایک کا نام اختر حسین اور یاسین بتایا گیا ہے۔

مقتول ملک ابرار حسین کی عمر پچاس برس بتائی گئی جبکہ پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔مقتول ملک ابرار کی نماز جنازہ دئیوال تحصیل سوہاوہ کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی ۔ نماز جنازہ میںسیاسی سماجی شخصیات زیادہ بھٹہ خشت مالکان کے ساتھ ساتھ مینجر یونائیٹد بنک ملہال مغلاں الفت حسین ، جنرل کونسلر زاہد اختر ، راجہ برکات علی اور دیگر کئی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.