پنڈدادنخاناہم خبریں

تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرالے سے ٹکرا گیا، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی

پنڈدادنخان/لِلہ ٹاؤن (ملک محمد فاروق اعظم سے) لِلہ خو شاب روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آگے جانے والے ٹرالے سے ٹکرا گیا ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی، ایک کی حالت نازک، لِلہ ہسپتال میں علاج کی سہولیت اور ایمبولینس نہ ہو نے کی وجہ سے ایک گھنٹہ تک زخمی ہسپتال میں تڑپتا رہاوالدین اور لو احقین اپنے پیارے کو آنکھوں کے سامنے تڑپتا دیکھ کر اپنی موت کی دعایں مانگتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق لِلہ خو شاب روڈ پر تیز رفتا ر مو ٹر سائیکل آگے جا نے والے ٹرالے ست ٹکڑا گیا جس سے چاربہنوں کا اکلوتا بھا ئی سہیل یاسین ولد محمد یاسین مو قع پر جان بحق جبکہ محمد بلال ولد محمد فیاض اور محمد عمر ولد محمد رمضان شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر لِلہ ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں پر ان کو ابتدائی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کیا گیا۔

ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہو نے کی وجہ سے زخمی ایک گھنٹے تک ہسپتال میں تڑپتے رہے جن دیکھ کر ان کے لو احقین اپنی موت کی دعایں مانگتے رہے ۔

اس موقع پر اہلین لِلہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہو ے کہا کہ اس سے قبل بھی مو ٹر وے پر حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جائیں ضائع ہو چکیں لیکن نہ تو لِلہ ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا ہے نہ ہی مو ٹرو ے کے قریب ٹراما سنٹر کا قیام عمل میں لانے کی بجائے لِلہ ہسپتال میں مو جود ایمبولینس کو پنڈدادنخان میں قائم ہو نے والے ادارے 1122کے حوالے کر دیا ہے جس سے عوام میں سخت اضطراب پا یا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button