جہلم

محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کیخلاف بھی گھیراتنگ کر دیا

جہلم: محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کیخلاف بھی گھیراتنگ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے عملہ نے مبینہ ملی بھگت سے مختلف مقامات پر محکمہ اوقاف کی قیمتی اراضی کو مارکیٹ کے مقابلہ میں انتہائی کم نرخوں پربااثر افراد کو اراضی کرایہ یا پٹہ پر دے رکھی ہے ، اگر اس کی کھلے عام آکشن کی جائے تو محکمہ اوقاف کو سالانہ لاکھوں ، کروڑوں روپے کی آمدن ہو سکتی ہے۔
ضلع بھر کے مختلف مقامات پر محکمہ اوقاف کی ایسی پراپرٹی بھی موجود ہے جہاں پر ایک ایک دکان کا کرایہ ہزاروں روپے تک ہے ، مگر محکمہ اوقاف کے عملہ نے مبینہ ملی بھگت کرکے ان دکانوں کا کرایہ انتہائی کم مقرر کر رکھاہے جس کا فائدہ خود محکمہ اوقاف کا عملہ اٹھا رہاہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے درباروں کی آمدن میں بھی مبینہ خرد برد کیخلا ف شکنجہ تیار کر لیاہے ، وہاں پر بھی محکمہ اوقاف کا عملہ مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے درباروں کی آمدن سے ہفتہ وارہزاروں روپے خرد برد کررہاہے ، جس کی تحقیقات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور جلد ہی جہلم سمیت ضلع بھر کے محکمہ اوقاف کے عملہ کو بھی قانونی شکنجے میں جکڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے عملہ نے اینٹی کرپشن کی کارروائی سے بچنے کے لئے کرایہ داروں اور پٹہ داروں کو کرایہ جات بڑھانے اور فوری طور پر رقم خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button