جہلماہم خبریں

جہلم میں شراب کی فیکٹری پکڑی گئی، 2500 لیٹر دیسی شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ سی آئی اے سٹاف نے منشیات فروشوں پر ہلہ بول دیا، شراب کی فیکٹری پکڑی گئی، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار، شہریوں کا انچارج سی آئی اے کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سی آئی اے کے انچارج جاوید کیانی کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ تھانہ صدر کے علاقہ پنڈ رتوال میں دیسی شراب بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مارکر 2500 لیٹر دیسی شراب کے 9 ڈرم اور 14 کین جو ملزمان سوزوکی گاڑی میں فروخت کرنے کے لئے لے جا رہے تھے تھانہ سی آئی اے پولیس نے ڈرامائی انداز میں چھاپہ مارکر ملزمان کو قابو کر لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی راجہ شاہد نزیر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے انچارج سی آئی اے راجہ جاوید کیانی نے جس طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہواہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اگر جاوید کیانی نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو ضلع جہلم میں موجود منشیات فروشوں کا خاتمہ ہو جائیگا۔

دوسری جانب شہریوں نے انچارج سی آئی اے سٹاف راجہ جاوید کیانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او جہلم سے نقد انعام اورتعریفی اسناد دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button