جہلمتارکین وطن

برج یعقوب جہلم کی برطانیہ میں پری لانچنگ تقریبات کا سلسلہ جاری، اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

مانچسٹر: برج یعقوب جہلم کی برطانیہ میں پری لانچنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ،پری لانچنگ تقریبات میں اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،سرمایہ کاری میں دلچسپی ، متعدد افراد نے بکنگ شروع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق برج یعقوب جہلم اپنی طرز کا منفرد منصوبہ ہے جس کا سنگ بنیاد مارچ میں شروع ہو رہا ہے،اس کی بڑے کاروباری منصوبے کی برطانیہ میں پری لانچنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن ،بریڈ فورڈ ،بلیک برن ،مانچسٹر کے بعد برج یعقوب جہلم کی تعارفی تقریب گذشتہ برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں منعقد ہوئی جس میں کاروباری اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض برج یعقوب کے منیجر ایڈمنسٹریشن مظہر چودھری نے سرانجام دئیے اور جہلم کی تاریخ کے اس سب سے بڑے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،تقریب سے برج یعقوب کے چئیرمین چودھری غلام احمد زمرد یعقوب ،لارڈ نذیر احمد، انیس قریشی اور شجاعت حسین نے خطاب کیا ۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں رہائشی اور کمرشل شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شاپنگ سنٹر پلس ریذیڈنشل سنٹر ز کی اشد ضرورت ہے اور اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کافی منافع بخش بھی ہے ،یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں جا رہے ہیں ۔لہٰذا میرپور ،جہلم گجرات ،راولپنڈی اور چکوال کے جو لوگ بیرون ملک مقیم ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ برج یعقوب میں سرمایہ کاری کریں۔

چیئرمین چودھری زمرد یعقوب نے منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ برج یعقوب اس علاقے کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ اپر چونٹی بننے جا رہی ہے ،لہٰذا جو لوگ اس پری لانچ مرحلے پر سرمایہ کاری کریں گے وہ تین سے چار سال کے عرصے میں اپنی انویسٹمنٹ دو سے چار گنا اضافہ کر سکتے ہیں ،چھبیس منزلہ اس سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں دنیا کا جدید ترین شاپنگ سنٹر اور لگژری اپارٹمنٹس ہوں گے ۔پینٹ ہاؤسز اس برج کی ٹاپ منزل پر تعمیر ہوں گے۔

تقریب کے میزبان انیس قریشی نے تقریب کے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت سے لوگ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔آپ کو اگر کسی مدد یا انفارمیشن کی ضرورت ہے تو ہم بھی حاضر ہیں اور آپ لوگ ہماری ویب سائیٹ برج یعقوب ڈاٹ کام بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button