جہلم

دینہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے سکول جانے والے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا

دینہ: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے سکول جانے والے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا ،زخمی حالت میں دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ،کار ڈرائیور موقع سے فرار ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ رتیال موڑ کے مقام پر راولپنڈی کی سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے آنے جانے والے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو ٹکر دے ماری ،جس سے دونوں بہن اور بھائی فرقان احمد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کا شکار ہونے والے بہن بھائی رتیال سے دینہ سکول جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر پرائمرہ ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button