جہلم

نئی حکومت کے تند و تیز نرخ مقرر، گیس، پٹرول سمیت اب بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ

جہلم: تبدیلی نے عوام کا خون چوس لیا، نئی حکومت کے تند و تیز نرخ مقرر ، گیس ، پٹرول سمیت اب بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ، عام آدمی اور شہریوں کی چیخ و پکار حکومت کی جانب سے گیس بم گرانے سے غریب شہری 2وقت کی روٹی سے بھی تنگ ہوگئے ، تبدیلی کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم عوام کو ریلیف فراہم کریں ، عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا، مطالبات منظور نہ ہوئے تو شہر بھر میں احتجاجی کمپئین چلائیں گے ۔

سروے میں عوامی عندیہ ، تبدیلی کا نعرہ لگا کر برسر اقتدار آنیوالی پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور حکومت کے پہلے ہی مہینے عوامی امنگوں کے عین برعکس مہنگائی کا جن مسلط کر دیا، خزانے بھرنے کی مد میں لگائے جانے والے ٹیکسز کی بھرمار کی گئی تو عام شہری کے لئے میسر روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش پر بھی تیز نرخ مقرر کر کے عام آدمی کو مشکلات سے بھرے ٹھاٹھیں مارتے سمندر میں پھینک دیا گیا ،نئی حکومت کی جانب سے قائم کردہ تند وتیز نرخوں میں گیس ، پٹرول ، سمیت بجلی بھی مہنگی کر دی گئی۔

میڈیا سروے میں شہری ، عمران ، شہزاد، منور، طحہ، صائم ، توصیف، صاریم، سبحان ، انور، آیان، منورسمیت درجنوں شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے عام آدمی کے ریلیف کے لئے جو تھوڑے بہت اقدامات کئے تھے تبدیلی کی حکومت نے وہ تمام سہولیات مزدور طبقہ کی پہنچ سے دور کردی ہیں اگر جلد ہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کوئی اقدام نہ کیا تو عوام حکومت کے خلاف سخت ترین احتجاج کا عزم کر رکھاہے۔

عوام نے صحافیوں سے توسط سے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے تبدیلی نامنظور نامنظور اور غریب کو جینے دو کے بلند نعرے لگائے اور مطالبات کے منظور نہ کئے جانے کی صورت میں تبدیلی کی حکومت کیخلاف شہر بھر میں احتجاجی کمپین چلانے کا بھی اعندیہ دیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button