جہلماہم خبریں

تحریک انصاف نے ضلع جہلم کیلئے فرخ الطاف اور چوہدری ثقلین کوامیدوار نامزد کر دیا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف نے ضلع جہلم کی قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے مزید 2 امیدواروں فرخ الطاف اور چوہدری ثقلین کو نامزد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق سابق ضلع ناظم جہلم چودھری فرخ الطاف حلقہ این اے66سے تحریک انصاف کے اُمیدوار ہوں گے جبکہ سابق ایم پی اے چودھری ثقلین پی پی 25 سے پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑیں گے۔

اس موقع پر چودھری ثقلین کا کہنا تھا کہ پارٹی نے میری اور حلقے کے ایم پی اے کے امیدواروں سے مشاورت کئے بغیر ایم پی اے کا ٹکٹ جاری کیا جبکہ میں نے ایم پی اے کے ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور لینڈ مافیا جن کی پارٹی کیلئے کوئی خدمات نہیں ان کے ساتھ الیکشن نہیں لڑا جا سکتا۔ صبح حلقے کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 27سے تاحال کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا جا سکا جبکہ پی ٹی آئی نے جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے چوہدری فواد حسین اور حلقہ پی پی 26 سے چوہدری ظفر اقبال کو پہلے اپنا امیدوار نامزد کر دیا تھا۔

ادھر عمران خان کا ٹکٹیں نہ ملنے کاشکوہ کرنیوالے کارکنان کے اشک شوئی کافیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کی کہ کارکنان میں سے کوئی سمجھتاہے اسے نظراندازکیاگیایاناانصافی کی گئی تووہ درخواست بھیجے،درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی دفترکے پتے پرایڈیشنل سیکریٹری جنرل ارشددادکوبھیجی جائے،خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا اور اس کے مطابق کارروائی کروں گا، جان بوجھ کر کبھی بھی کسی دیرینہ اوروفادارکارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button