جہلم

حضرت محمد مصطفیؐ انسانیت کے نجات دہندہ بن کر آغوش سیدہ آمنہ ؑ میں جلوہ گر ہوئے۔ سید اخلاق نقوی

دینہ: وجہ تخلیق کائنا ت ذات محمد مصطفی ﷺ ہادیان برحق کے سر خیل و سردار اور انسانیت کے نجات دہندہ بن کر آغوش سیدہ آمنہ ؑ میں جلوہ گر ہوئے اعلان نبوت سے پہلے کردار سے انسانیت کے دل و دماغ کو مسخر کر کے صادق و امین کا لقب پایا غریبوں کے ملجا یتیموں کے ماوا عالمین کی رحمت شمس و قمر کل نور حاضر و حضور سیدی مرشدی یا نبی ؐ یا نبیؐ کا نعرہ لگا کر جشن میلاد مصطفی کو بقعہ نور بنایا۔

ان خیالات کا اظہار سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع جہلم نے جھنگ شہر میں ٹی این ایف جے کے کارکنوں ملک محمد نواز اور ملک قیصر عباس کے زیر اہتمام منعقدہ جشن میلاد النبیؐ سے خطاب کے دوران کہی۔۔

نعت و منقبت کی سعادت ملک کے نامور ثناء خوان مصطفی ﷺ سرفراز احمد چشتی آف منگلا ڈیم نے محفل میلاد کو اپنے کلام اور انداز بیان سے چا ر چاند لگا دیے۔ محفل میلاد سے مقامی ثناء خوان مصطفی کے علاوہ ملک ذاکر الیاس رضا چک 169شمالی نے بھی نذارانہ عقیدت پیش کیا ،جبکہ پروگرام عالم اسلام کے اتحاد ،پاکستان کے استحکام اور باران رحمت کے نزول کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button