جلالپور شریفاہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا

جلالپورشریف: پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ جلالپورشریف میں نامعلوم افراد نے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف میں 55سالہ محمد خالد ولد خوشی محمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ محمد خالد گھر میں اکیلا رہائش پذیز تھا ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔جلالپورشریف پولیس نے تفتیش شروع کردی، قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button