دینہ

سابق کونسلر کے بڑے بھائی قاضی میڈیکل سٹور دینہ کے مالک قاضی افضال محمود انتقال کر گئے

دینہ:سابق کونسلر قاضی نثار احمد کے بڑے بھائی قاضی میڈیکل سٹور دینہ کے مالک قاضی افضال محمود انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج مفتیاں میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل سٹور دینہ کے مالک قاضی افضال محمود علالت کے بعد نزد ریلوے سٹیشن دینہ میں وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم سابق کونسلر قاضی نثار احمد کے بڑے بھائی، قاضی سمیع اور قاضی وجیعہ کے والد محترم تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح 11 بجے مفتیاں میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button