ڈومیلی

گورنمنٹ ہائی سکول ججیال میں شاہد محمود کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الودعی پارٹی کا انعقاد

ڈومیلی: گورنمنٹ ہائی سکول ججیال میں شاہد محمود کی ریٹائرڈمنٹ کے سلسلہ میں الودعی پارٹی کا اہتمام، سکول سٹاف اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ججیال میں شاہدمحمود کی ریٹائرڈمنٹ کے سلسلے میں الودعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا،جس میں سکول سٹاف کے علاوہ شبیر اوردیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،اس الودعی پارٹی سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا،سٹاف کی طرف سے شاہد محمود کو ہارپہنائے گئے اور گفٹ بھی دیئے گئے۔

شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد سے میرا بہت اچھا وقت گزراشاہد نے تمام کام باخوبی انجام دیا،ملک ظفر نے کہا کہ شاہد بہت اچھے انسان ہیں غریب افراد کا خاص خیال رکھنے والے انسان ہیں۔

شاہد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سٹاف کو شکرگزار ہوں جنہوں نے پارٹی کا انعقاد کیا،میرا ججیال سکول کے سٹاف کے ساتھ جو وقت گزرا اس میں مجھ سے کسی قسم کی کسی کے ساتھ جانے انجانے کوئی غلطی ہوگئی تو معذرت خوات ہوں،ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی اس سکول کیلئے میرا پورا تعاون رہے گا،کسی قسم کی مددکیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button