جہلماہم خبریں

جہلم میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر 12 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا، 2 افراد زخمی

جہلم: جہلم کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 15 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد زخمی، ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کنتریلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 سالہ حماد ولد کامران، 15 سالہ نوجوان خضر ولد بلال ڈار اور 32 سالہ یٰسین ولد محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 12 سالہ حماد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button