جہلم

عید الفطر؛ ڈپٹی کمشنرکا سول ہسپتال جہلم کا دورہ، مریضوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے میل فیمل وارڈز اور جنرل وارڈ زکا دورہ بھی کیا اور مریضوں سے فری طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ عید کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں میں میٹھائی اور گفٹس تقسیم کیے ۔

ڈپٹی کمشنرمحمدسیف انور جپہ نے ایم ایس کو کہا کہ ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح میں اسی طرح شامل رہے گا اور ہسپتال انتظامیہ کے مثبت رویے سے ڈی ایچ کیو کو ماڈل ہسپتال بنانا ممکن ہے ۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ مریضوں کے لئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھنے کے ساتھ دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا کہا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈاکٹرفاروق بنگش اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button