چوہدری فرخ الطاف کے خصوصی فنڈز سے موضع جکر کی مرکزی سڑک کا سروے مکمل

0

جہلم: ایم این اے چوہدری فرخ الطا ف کے خصوصی فنڈ ز سے موضع جکر کی مرکزی سڑک کا سروے مکمل، جلد تعمیراتی کام کاآغاز ہوگا، سابق یو سی ناظم چوہدری خاور وسیم وجاہت کی کاوش اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے خصوصی فنڈز سے اس روڈ کی تعمیر و توسیع کے لیے محکمہ ہائی وے کے سینئر سول انجینئر محمد ارشد اور سول انجینئر سیف اللہ نے سروے کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ ہائی وے کی سروے ٹیم نے یو سی بوکن کے معروف گاؤں جکر پہنچی اور جکر کی واحد سڑک کی تعمیر و توسیع کے لیے سروے کیا،سینئر سول انجینئر محمد ارشد اور سول انجینئرسیف اللہ نے سروے کے بعد معززین علاقہ کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ روڈ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے خصوصی فنڈز سے تعمیر کی جائیگی اور جلدہی تعمیراتی کام کا آغاز بھی کر دیاجائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.