حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، چوہدری عابد محمود، شہباز بٹ

0

جہلم: حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، صحافیوں کو رہائشگاہوں کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر صحافی کالونیاں ، علاج معالجہ کیلئے صحت کارڈاور صحافیوں کے بچوں کی تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے تحصیل دینہ سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی دن رات گرمی ، سردی اور بارش طوفان میں شہریوں کے حقوق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں، ضلع جہلم کے درجنوںصحافی رہائش ، صحت اور تعلیم جیسی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں ، جس کے باعث صحافی اور انکے خاندان کے افراد کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، حکمرانوں کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ضلعی اور تحصیل سطح پر موجود صحافیوں کی کالونیوں اور دیگر سہولیات کا اعلان کریں جبکہ تحصیل سطح پر صحافیوں کو پریس کلبز کے لئے سرکاری عمارتیں الاٹ کریں تاکہ تحصیلوں کے صحافی علاقائی فلاح و بہبود کے لئے ایک مقام پر بیٹھ کر فرائض منصبی انجام دے سکیں ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے لئے میڈیکل کارڈ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم سمیت سرکاری اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے الگ کوٹہ مختص کریں تاکہ صحافی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے بعد سرکاری اداروں میں ملازمت اختیار کر سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.