ہزاروں اہل ایمان آج اعتکاف بیٹھیں گے، سنت نبوی کی پیرو ی میں دس روز عبادت میں گزاریں گے

0

جہلم: ہزاروں اہل ایمان آج اعتکاف کریں گے سنت نبوی کی پیرو ی میں دس روز عبادت میں گزاریں گے، مساجد میں جگہ مخصوص کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بیسیوں روزے کی شام دنیا بھر کی طرح جہلم میں بھی سینکڑوں مساجد میں ہزاروں اہل ایمان اعتکاف کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور مساجد میں متعکفین کے لئے جگہ مخصوص کر دی گئیں ہیں۔
جہلم شہر میں گزشتہ کئی سال سے سب سے زیادہ افراد جامع مدرسہ المدینہ زیر اہتمام دعوت اسلامی ڈھوک جمعہ میں اعتکاف کرتے ہیں جہاں ان کے کھانے پینے اور رہائش کا بہترین انتظام کیاجاتا ہے۔
اعتکاف کے خواہشمند حضرات نے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.