یوسی ساؤوال کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے۔ محمد یونس گوندل

0

کھیوڑہ: یوسی ساووال کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ اپنی یونین کونسل کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی و معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد یونس گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں چوہدری فرخ الطاف ضلع ناظم کے دورہ اقتدار میں ترقیاتی کام ہوئے اور اب چوہدری فواد کامشن تعمیروترقی ہے اور ترقیاتی کام شروع ہوئے ہمیں ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے وہ ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، انشاء اللہ جلد ہمارے علاقے میں میگا پراجیکٹس کے علاوہ بھی ترقیاتی کام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحصیل پنڈدادنخان کئی سالوں سے پسماندگی کا شکار ہے اور 30/35 سالوں سے اقتدار کے مزے لینے والوں نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا اور عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور تحصیل بھر میں تعمیروترقی کے کام کروانے کی زحمت نہیں کی ہمیشہ لولی پاپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ نہر کے تاریخی منصوبے پر کام شروع کروانا چوہدری فواد حسین کی بہت بڑی کامیابی ہے، نہر کے تاریخی منصوبے سے ہماری تحصیل میں تعمیروترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا اور ہزاروں ایکٹر بنجر زمینیں آباد ہوں گی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں میسر ہوں گی اور ہماری تحصیل میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کو چوہدری فواد سے پہلے کوئی سیاسی نمائندہ نہیں ملا جس نے ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کی آواز بلند کی ہو چوہدری فواد نے حلقے کے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی اور ملک بھر میں ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کروانے کی آواز بلند کی انشاء اللہ وقت دور نہیں تحصیل پنڈدادنخان میں تعمیروترقی کا سفر جلد شروع ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.