ڈھوک امب تا سرگڈھن لنک روڈ پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان

0

پڑی درویزہ: ڈھوک امب تا سرگڈھن لنک روڈ پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان۔ اے سی تحصیل سوہاوہ صورت حال کو نوٹس لیتے ضروری کاروائی کریں اہل علاقہ کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ سے متصل ڈھوک امب تا سرگڈھن لنک روڈ پر اینٹوں اور ریت کے ڈھیروں سے بھری ہوئی ہے اور عوامی راستہ بند ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ روز مرہ کے راہگیر اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

اہل علاقہ سرگڈھن و گردونواح نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ عوامی سڑک سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے مثبت اقدامات کریں تا کہ اہل علاقہ کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.