جہلم

نئی آبادی شمالی محلہ میں عظیم الشان جلسہ بسلسلہ عید میلاد البنی ﷺ 14دسمبر کو منعقد ہو گا

جہلم:14دسمبر بروز جمعرات بعد از نمازِ عشاء جامع مسجد رحمتہ اللعالمین نئی آبادی شمالی محلہ میں زیر نگرانی علامہ قاری حسنات الرسول قادری اشرفی ایک عظیم الشان جلسہ بسلسلہ عید میلاد البنی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد پذیر ہو گا۔

جلسہ کی صدارت ضلعی امیر مرکزی جماعت اہل سنت جہلم صاحبزادہ پیر سید خلیل حسین کاظمی کریں گے جبکہ مہمان مقرر گوجرانوالہ سے علامہ محمد منشاء قادری ہوں گے ۔ زینت جلسہ علامہ محمد شہزاد مکی اورپیرزادہ محمود الحسن خضری جبکہ رونق جلسہ پیر سید فدا حسین سیفی اور حاجی محمد فیض بٹ ہوں گے ۔

جلسہ سے مقامی علماء کرام علامہ پروفیسر ثناء اللہ تنویر، علامہ ذکاء اللہ سعیدی ، علامہ انعام اللہ جلالی ، قاری عتیق الرحمن مجددی اور حافظ اشتیاق احمد چشتی بھی خطاب کریں گے۔ تلاوت قرآن مجید قاری خرم جمال جبکہ ہدیہ نعت بحضور سرورِ کائنات ﷺ جناب محمود اختر میر پیش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button