بڑاگواہ میں سلنڈر کی دوکان میں چوری، چور گیس سلنڈر اور پائپ چوری کر کے غائب

0

ڈومیلی: بسم اللہ سلنڈر شاپ بڑاگواہ میں چوری،چورآٹھ سلنڈراور پائپ چوری کرکے لے گئے ،دکان مالک کی درخواست پر مقدمہ درج، تفتیش شروع۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پمڑالہ کے رہائشی عرفان اقبال ولدجاوید اقبال کی سلنڈر کی دکان جوبڑاگواہ حبیب بینک کے سامنے واقع ہے اس میں چوری کی واردات ہوئی،چور دکان کے تالے توڑکر گیس سے بھرے آٹھ سلنڈر اور سلنڈر پائپ چوری کرکے لے گئے۔

مالک دکان کی درخواست پر تھانہ ڈومیلی میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،تھانہ پولیس ڈومیلی نے جائے وقوعہ کا پر پہنچ کر جائزہ لیا اور تفتیش شروع کردی،عمران مانی ملازم دکان نے بتایا کہ ہم تقریبا رات بارہ بجے ککرالہ شادی سے واپس آئے اس وقت کوئی ایسا واقع نہیں ہوا۔

یہ واردات اسکے بعد پیش آئی ہے ،چور آگے والے دروازے کے تالے توڑ کردکان میںداخل ہوئے اور پچھلے دروازے سے نکل کرگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.