دینہاہم خبریں

دینہ میں پی ٹی آئی قیادت کی میٹنگ ، ممبر سازی اور دیگر معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا

دینہ: پاکستان تحریک انصاف جہلم کی اعلیٰ قیادت کی میٹنگ ، ضلع بھر سے عہدیداران و ممبران و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت ، میٹنگ کا مقصد ضلع بھر میں تحریک انصاف کی ممبر سازی اور دیگر معاملات کا بغور جائزہ لینا تھا ، عطا اللہ شادی خیل نارتھ ریجن شمالی پنجاب اور صدر راجہ عامر محمود کیانی سمیت ضلع بھر سے اعلیٰ قیادت کی شرکت۔

کارکنان کی طرف سے دینہ آمد پر پرُ تپاک استقبال کیا گیا، چوہدری ثقلین امید وار برائے ایم این اے اور چوہدری زاہد اختر ، چوہدری سکندر ، راجہ یاور کمال، راجہ شاہنواز، چوہدری انور ، چوہدری کامران اور دیگر اہم عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں پاکستان تحریک انصاف جہلم کے عہدیداران و ممبران کی میٹنگ جس کا مقصد ممبر سازی کے عمل کو تیز کرنا اور اس کا بغور جائزہ لینا تھا ، شہر دینہ این اے 62کے تمام عہدیداران و ممبران کے حوالہ باہمی مشاورت اور دیگر امور پر تبادل خیال کرنا تھا ۔

مہمان خصوصی چوہدری ثقلین امیدوار برائے ایم این اے ، چوہدری زاہد اختر ، چوہدری سکندر، راجہ یاور کمال، راجہ شاہنواز، آصف رضا، شاہد عزیز ناظم لہڑی، میجر آصف ، چوہدری انور، عثمان چوہان، چوہدری اصغر، چوہدری کامران جٹ ، خالد محمود جنرل سیکرٹری سابقہ اور دیگر کارکنان ضلع بھر سے شامل تھے ۔

میٹنگ کے دوران چوہدری ثقلین نے بتایا کہ این اے 62کا ٹکٹ انشاء اللہ آپ سب کو تحفہ میں دوں گا ، اور میرے علاوہ ٹکٹ کسی کو نہیں ملے گا، ہمارا مقصد عوام اور تحریک انصاف کا بول بالا کرنا اور ضلع کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہے ، مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری زاہد اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کو ضلع جہلم میں مضبوط کرنا اور عوام کی ترجمانی کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے ، نیز ہمیں پارٹی قیادت پر پورا اعتماد ہے ، جو کہ انشاء اللہ تمام ورکرز اپنی محنت سے ثابت کردیں گے۔

ممبر سازی کے حوالہ سے میڈیا کو بتایا کہ دینہ بھر سے لے کر ضلعی سطح تک ممبر سازی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس میں مزید بہتری کے لیے ہم لوگ آپس میں مل بیٹھ کر ہی اپنا لائحہ عمل تیار کر سکتے ہیں۔

چوہدری ثقلین نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کے نزدیک آتے ہی گیس کا شوشا چھوڑ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، ہمارے عوام با شعور ہیں اور اس قسم کے لالی پوپ وہ دس سالوں سے اب تک دیکھ چکے ہیں، یہ ووٹیں حاصل کرنے کا ایک ہتھکنڈہ ہے جو کہ مکمل طور پر نا کام ہو چکا ہے ، پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں ایک بڑی جماعت ہے ، اس کے خلاف پراپیگنڈے کی سیاست عروج پر ہے ، بہت جلد اپنے ورکرز کارکنان کو این اے 62کا ٹکٹ تحفے میں دوں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button