دینہاہم خبریں

جلسوں میں شور شرابہ کرنے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ میاں محمد عاشق

دینہ: جلسوں میں شور شرابہ کرنے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) نے عوامی فلاح کے لیے بے پناہ منصوبوں کا آغاز کیا، سیوریج ، سڑکوں اور گلیوں کے لیے ضلع جہلم میں اربوں روپے کے فنڈز جاری کروائے گئے، مزید برآں دینہ کی عوام کو درپیش مسائل کا ہر ممکن طور پر حل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار میاں محمد عاشق چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ میرا تعلقی دینہ کی عوام سے ہے اور میں ایک عوامی نمائندہ ہوں ، سیاست میرے لیے عبادت ہے، اور دینہ کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں، مہر محمد فیاض کی مہربانیوں سے گزشتہ دنوں سوا چار کروڑ کی گرانٹ جاری کر وا ئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ صحت و صفائی کے حوالہ سے بھی متعدد منصوبوں کا آغاز جلد شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینہ کو انشاء اللہ امن کا اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے ، یہ میر ی ذمہ داری میں شامل ہے، اکثر سیاسی طاقتیں میری راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتی ہیں، مگر میں صرف اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہوں ، مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے ، میرا جینا مرنا مسلم لیگ(ن) سے ہی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button