سید مجتبیٰ شاہ بخاری کی جانب سے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال کے اعزاز میں ظہرانہ

0

سوہاوہ: پی ٹی آئی سوہاوہ کے رہنما سید مجتبیٰ شاہ بخاری کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال سمیت مقامی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، مختلف سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات کی بھی شرکت، پر تکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، تمام شرکاء کی جانب سے سید مجتبیٰ شاہ بخاری و برادران سے اظہار تشکر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما سید مجتبیٰ شاہ (جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی سوہاوہ) کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری پنجاب راجہ یاور کمال کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی و مقامی رہنماؤں چوہدری محمد عارف،ڈاکٹر فضل الحق، چوہدری بشارت حسین وحید، سید نصرت اللہ شاہ بخاری،راجہ قیصر دستگیر کیانی، راجہ شاہد عزیز کیانی، پروفیسر سید ساجد علی شاہ بخاری ، سید ثقلین حیدر شاہ،عتیق الرحمن بٹ، چوہدری محمد سعید، ڈاکٹر محمد آصف کیانی، محمد اکرام، چوہدری ساجد محمود، نثار احمد ایڈووکیٹ سمیت مختلف سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تمام مہمانوں کی تواضع کے لئے پر تکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر تمام شرکاء نے سید مجتبیٰ شاہ اور انکے بھائیوں سے اظہار تشکرکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.