دینہ

دینہ سے جہلم چلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ، عوام سراپا احتجاج

دینہ: ٹرانسپورٹروں نے من مرضی کا کریہ لینا شروع کر دیا،غریب عوام سراپا احتجاج،آر ٹی اے لمبی تان کر سو گئی ،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ تاجہلم کا فاصلہ 17 کلومیٹر ہے جبکہ ویگن والے پہلے 30روپے کرایہ لیتے تھے اب انہوں نے 40روپے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان حالات میں آر ٹی اے کی خاموشی عوام کے لیے سمجھ سے بالا تر ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آر ٹی اے کی موجودگی میں ویگنوں والے کرایہ کس طرح اضافہ کر سکتے ہیں ۔5 روپے کے سکے کی واپسی پر مسافسروں سے کنڈیکٹر کا لڑائی جھگرا معمول بن گیا ، پہلے ہی کرایہ بہت زیادہ تھا ۔ مزید اضافے سے غریب لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

شہری و سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنرجہلم نوٹس لے کرکرایہ داری ایکٹ کے تحت عمل درآمد کروائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button