جہلم

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں انسپکٹر و اے ای ٹی اوز کی آسامیاں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

جہلم: ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں انسپکٹرو اے ای ٹی اوز کی آسامیاں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسائز ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے سفارشات پر مبنی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے سیکرٹری ریگولیشنز کو ارسال کر دی ریگولیشن و فنانس سیکرٹریز رائے دے کرسمری چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائیں گے جہاں سے سمری حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی ۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعینات انسپکٹرز گریڈ 14 اور اے ای ٹی اوز گریڈ 16 میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اور کسٹمرز ان لینڈ ریونیو میں مذکرہ پوسٹیں اپ گریڈ ہو چکی ہیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں تعینات انسپکٹراور دیگر افسران نے اپ گریڈیشن نہ ہونے پر عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے جہاں سے پنجاب حکومت کو فوری طور پر پوسٹیں اپ گریڈ کئے جانے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جس کی روشنی میں پنجاب میں اعلیٰ سطحٰ اجلاس میں تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکمے کو سفارشات تیار کرکے سمری منظوری کے لئے تھروپراپر چینل ارسال کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

معلوم ہواہے کہ پنجاب بھر میں 718 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر گریڈ 14 میں کام کر رہے ہیں ، گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن کے بعد سالانہ 33.3 ملین اخراجات بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button