معصوم بچے پر مبینہ تشدد کرکے قتل کرنے والے میاں بیوی عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار

0

جہلم: معصوم بچے پر مبینہ تشدد کرکے قتل اور سات سالہ بچی کو شدید زخمی کرنے والے میاں بیوی عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شیشہ گراؤنڈ مشین محلہ میں ولید طارق نامی شخص نے مبینہ طور پر دوسری بیوی سمیرا رانا جو کہ ریلوے اسپتال جہلم میں میڈیکل آفیسر ہے کے ساتھ ملکر نو سالہ بیٹے وائیل اور سات سالہ بچی خولہ کو ہانڈی والے گرم چمچے اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تشدد سے نو سالہ بچہ اور سات سالہ بچی شدید زخمی ہو ئے نو سالہ بچہ تشویشناک حالت میں سات دن تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ جاں بحق ہو گیا تھا جس پر بچے کی والدہ اور دیگر لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسلام آباد کے اسپتال سے ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بچے کی حقیقی والدہ کی درخواست پر والد اور سوتیلی والدہ کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا جس میں ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں،سیشن کورٹ سے عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر میاں بیوی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.