دینہاہم خبریں

دینہ میں 3 نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا، خاتون پر تشدد

دینہ میں 3نامعلوم افراد گھر میں گھس کر 40سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزمان موقع سے فرار ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اقبال ٹاؤن دینہ کے رہائشی عامر اقبال ولد محمد اقبال کے گھر 3نامعلوم شخص جہنوں نے ماسک پہن رکھے تھے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے 40سالہ شخص عامر اقبال کو قتل کر دیا اور بتایا جا تا ہے کہ قتل ہو نے والے عامر اقبال کی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button