بااثر رئیس زادے کی ناک کی ہڈی فریکچر کروا کر دوستوں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش

0

جہلم: کینٹ چوکی انچارج اور عملے کی ملی بھگت،بااثر رئیس زادے کی ناک کی ہڈی فریکچر کروا دوستوں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش،پولیس نے رئیس ذادے سے 45ہزار وصول کیے مزید رقم مانگنے پر اختلافات پیدا ہو گئے،رئیس زادے مدعی نے کانسٹیبل کے پیسے مانگنے کی ویڈیو ریکارڈنگ کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کینٹ چوکی کے انچارج اور کانسٹیبل کے خلاف پیٹیشن دائر کی،جھوٹے مقدمہ میں پھنسائے جانیوالے ملزمان التجا لیکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیس کے پاس پہنچ گئے، حقائق بے نقاب ہونے پر ڈی پی او نے کینٹ چوکی کے انچارج اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا،ہڈی جوڑ توڑ مافیا کے کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فہد آصف اور وسیم وغیرہ کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا،دونوں فریقین نے کینٹ چوکی میں درخواستیں دیں۔ فہد آصف نامی رئیس زادے نے کینٹ چوکی کے انچارج عثمان تصدق اور کانسٹیبل ذوالقرنین کے ساتھ ملکر آفاق نامی شخص سے ناک کی ہڈی فریکچر کروائی اور وسیم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

چند روز بعد فہد آصف اور وسیم وغیرہ کی صلح ہو گئی جسکے بعد مزید رقم کے مطالبے کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے فہد آصف نے سیشن جج کی عدالت میں چوکی انچارج اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی جس میں پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چوکی انچارج اور کانسٹیبل کی سخت الفاظ میں سرزنش کی بعد ازاں چوکی انچارج اور درخواست دہندہ کی صلح ہو گئی۔

جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم وسیم نے ڈی پی او جہلم کو جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے فہد آصف،ہڈی فریکچر کروا کر مقدمہ درج کرنے والے چوکی انچارج،کانسٹیبل اور ہڈی فریکچر کرنے والے آفاق نامی شخص کے خلاف درخواست دی جس پر نوٹس لیتے ہوے ڈی پی او سید حماد عابد نے چوکی انچارج عثمان تصدق اور کانسٹیبل ذوالقرنین کو معطل کر کے ڈی ایس پی کو انکوائری کرکے جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ ہڈی جوڑ توڑ مافیا کے کارندوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.