سوہاوہاہم خبریں

ڈی پی او جہلم نے تحصیل سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم/ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا افتتاح کر دیا

سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سوہاوہ کی عوام الناس کی طرف سے کھلی کچہری میں سوہاوہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹر کے قیام کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے تحصیل سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کا افتتاح کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم/ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے قیام سے سوہاوہ اور ڈومیلی کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مسفیض کرنا ہے، اس سے قبل تحصیل سوہاوہ کی عوام الناس کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لیے جہلم آنا پڑتا تھا جس سے ان کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز سوہاوہ میں ای ٹیسٹنگ سسٹم اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تحت ہر ماہ میں 2دن تحصیل سوہاوہ کی عوام لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے، 2میٹ کا تحریری ٹیسٹ کمپیوٹر پر لیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانونی جرم ہے اس لیے تحصیل کے تمام ٹرانسپورٹر ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت سے مستفید ہوں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے کسی بھی سائل کو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہو گی، بغیر سفارش کے میرٹ پر ٹیسٹ لیا جائے گا اور ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button