پنڈدادنخان

مین بازار پنڈدادنخان میں کھدائی کیا گیا نالہ ایک سال میں بھی تعمیر نہ ہو سکا

پنڈدانخان: مین بازار پنڈدادنخان میں کھدائی کیا گیا نالہ ایک سال میں بھی تعمیر نہ ہو سکا ۔ایک ہفتہ کے اندر اندر نالے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو ذمہ داران کے خلاف ہر قدم اٹھائیں گے،اپوزیشن کونسلر۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی طرف سے نکاسی اب بند ہونے کی وجہ سے مین بازار میں چند گز نالے کا ٹکڑا بنانے کے لیے کھدائی کی گئی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود دوکانوں کو بھی مسمار کیا گیا،ایک سال بعد بھی نالہ تعمیر نہ ہو سکا۔

اپوزیشن کونسلر شاید آصف افضل بٹ اقرار بلا ارشد چانڈیو سمیت متعدد کونسلروں نے موقع کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اور چند لوگوں کی توجہ نالہ بنانے کی بجائے یہاں کی دوکانوں پر ہے جن کو لاکھوں روپے کے عوض من پسند لوگوں کو دینا چاہتے ہیں ہم کسی صورت میں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ ایک ہفتہ کے اندر اندر نالے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو ذمہ داران کے خلاف ہر قدم اٹھائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button